حکومت قیام امن اور مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے کو یقینی بنائے‘ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی

Sep 12, 2018

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) امیر جماعت اسلامی سندھ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے نئے ہجری سال پر تمام عالم اسلام کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں نئے ہجری سال کی آمد پر جاری اپنے بیان میں اس امید کا اظہار کیا کہ انشاء اللہ 1440 ہجری سال پاکستان سمیت پورے عالم اسلام میں اسلام کی بلندی ‘امن و خوشحالی اور اتحاد و یکجہتی کا باعث ثابت ہوگا مسلمانوں کا ہجری سال کا آغاز و اختتام قربانی سے عبارت ہے اسلام کی سر بلندی کلمہ حق کیلئے مسلمانوں سے ایثار و قربانی کا جذبہ کوئی بھی طاقت ختم نہیں کر سکتی۔ صوبائی امیر نے یکم محرم الحرام کو خلیفہ ثانی حضرت عمر فارو قؓ کی شہادت کے موقع پر خیبر پختونخواہ میں عام تعطیل کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے زور دیا کہ حکومت محرم الحرام میں مذہبی ہم آہنگی کو برقرار اور امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے۔

مزیدخبریں