درآمدی اشیاء پرقابض تاجر کے خلاف کارروائی کی جائے :محسن اقبال کی چیف جسٹس سے اپیل

Sep 12, 2018

کراچی( کرائم رپورٹر)کراچی میں درآمدی اشیاء پر بلیک میلنگ کے ذریعے قبضہ کرنے والے تاجر کے خلاف کارروائی کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی گئی ہے۔ لاہور کے تاجر محسن اقبال کے مطابق جوڑیا بازار کراچی کے تاجرفیصل نسیم نے اس کے ملائیشیا سے درآمد شدہ انناس کے ڈبوںپر ناجائز طورپرملکیت کا دعویٰ کرکے عدالت سے حکم امتناعی حاصل کیا اورحکم امتناعی کے باوجود ڈبوں کے اصل لیبل اتار کر پورے مال پر قبضہ کرلیا ہے جس کی وجہ سے محسن اقبال کے مطابق اسے لاکھوں روپے کے نقصان کا سامنا ہے محسن اقبال نے چیف جسٹس سے اپیل کی ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کا حکم دیاجائے۔

مزیدخبریں