بلدیہ غربی میں جلوسوں کی گزرگاہوں کی مرمت کی جائے‘ اظہار الدین

Sep 12, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ غربی میں محرم کے جلوس کی گزرگاہوں کی مرمت کی جائے‘ بلدیہ غربی کے ساتھ ساتھ گرین لائن اور اورنج لائن کی انتظامیہ بھی مصروف ہے باہمی اشتراک سے زائرین کو بہترین بلدیاتی وسائل کی فراہمی جامع حکمت عملی سے جاری ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے گرین لائن اور اورنج لائن منصوبہ کے متعلقہ افسران اور انجینئرز سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں عاشورہ محرم کے خصوصی ایام میں عزاداران کو سہولیات کی فراہمی کے عمل میں حائل رکاوٹوں کے فوری خاتمہ اور گزرگاہوں پر بہترین انتظامات کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی چیئرمین بلدیہ غربی نے ان تمام یوٹیلٹی سروسز فراہم کرنے والے اداروں کا شکریہ ادا کیا جو بلدیہ غربی میں رہنے والے تمام افراد کو سہولیات کی فراہمی میں مصروف عمل ہیں انہوں نے خاص طور پر ڈپٹی کمشنر ویسٹ کے خصوصی تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا۔

مزیدخبریں