ہسپتالوں میں محرم الحرام کے حوالے سے ریڈالرٹ جاری
ملتان (وقائع نگار) محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر ضلع ملتان کے تمام ہسپتالوں کو ریڈالرٹ جاری کر دیا گیا ہے سرکاری ہسپتالوں کی تمام ایمرجنسیز میں اضافی بیڈز لگا دئے گئے ہیں اور ناگہانی واقعہ کے پیش نظر ادویات‘ سرجیکل آلات کو وافرمقدار میں سٹاک کر لیا گیا ہے۔