میاں شبیر قریشی کے وزیر بننے پر علاقہ میں جشن
کوٹ ادو(خبر نگار)ضلع مظفرگڑھ میں اکلوتی وزارت،حلقہ این اے 181کوٹ ادوسے منتخب ہونے والے ایم این اے ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی کے وزیر مملکت کا عہدہ ملنے کی خوشی میںپاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں سمیت شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، ڈیرے پرجشن کا سماں،مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں،مبارکباددینے والوں کا تانتا بندھا رہا،اس بارے تفصیل کے مطابق تحریک انصاف کے باغی امیدوار شبیر علی قریشی جسے پاکستان تحریک انصاف نے ٹکٹ دینے کی بجائے سابق گورنر پنجاب مصطفی کھر کو ٹکٹ دی تھی جس پر شبیر علی قریشی سابق ایم این اے الحاج ملک سلطان محمود ہنجراء کو شکست دیکر آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ کر کامیاب ہوئے تھے بعد ازاں انہوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی تھی،چیئرمین پاکستان تحریک انصاف وزیر اعظم عمران خان نے میاں شبیر علی قریشی کو وفاقی کابینہ میں شامل کرتے ہوئے وزیر مملکت کا عہدہ سونپ دیا جس کا انہوں نے گزشتہ روز حلف بھی اٹھا لیا ہے،میاں شبیر علی قریشی کو وزیر مملکت کا عہدہ کا اعلان سنتے ہی پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں حامیوں اور شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،ان کے ڈیرے پر مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اس موقع پران کے ڈیرے پر مبارکباددینے والوں کا تانتا بندھا رہا۔