’کلثوم نواز کی وفات پر دل افسردہ‘ تمام ہمدردیاں شریف خاندان کیساتھ ہیں‘‘
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم عمران خان کو محترمہ کلثوم نواز شریف کی رحلت کی خبر اس وقت ملی جب وہ لوکل گورنمنٹ کے متعلق اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ انہیں اس افسوناک خبر کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم اور اجلاس کے شرکاء نے بیگم کلثوم نواز کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز شریف کی وفات پر دل افسردہ ہے۔ ان کی تمام ہمدردیاں شریف خاندان کے ساتھ ہیں۔