امام بادشاہی مسجد لاہور مولانا عبد الخبیر آزاد کا ملتان کے مختلف علاقوں کا دورہ
ملتان ( نامہ نگار خصوصی ) خطیب امام بادشاہی مسجد لاہور ،اتحاد بین السلمین کمیٹی کے کنوینئر، چیئرمین مجلس علماء پاکستان مولانا سید عبد الخبیر آزادنے دورہ ملتان کے موقع پر ملتان کے مختلف علاقوں میں قدیمی مرکزی امام بارگاہوں امام بارگاہ حسین آباد دولت گیٹ، امام بارگاہ لعل شاہؒ، مدرسہ صاحب الزمان گلگشت، امام بارگاہ فاطمہ ؑ زہرا ماڈل ٹائون کا وزٹ کیا اور لائسنسداروں، متولیوں سے بات چیت کی اس موقع پر مولانا محمد خان لغاری، الحاج شفقت حسنین بھٹہ، مولانا مسعود قاسم قاسمی، سید نو بہار شاہ، علامہ حافظ محمد فاروق خان سعیدی، مولانا فقیر حبیب الرحمن اختر، مولانا آصف اکبر، علامہ خالد محمود ندیم، مفتی سیف اللہ خالد، قاری بلال نقشبندی، علامہ سید سلطان احمد، مولانا عباس غازی، مہر عبد الخالق مرالی، مولانا عبد الستار نیازی، محمد ایوب مغل، سید طالب حسین پرواز ، چوہدری محمد مسرت حسین، صاجزادہ سید عبد البصیر آزاد، ابو پیر محمد حسین شاہ ،شاہ زیب حسن بھی ہمراہ تھے بعدازاں خطیب امام بادشاہی مسجد مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے امام بارگاہ لعل شاہ ؒ کے سجادہ نشین مخدوم سید عباس رضا مشہدی مرحوم کی وفات پر ان کے صاجزادے مخدوم سید چن چراغ شاہ مشہدی اورمخدوم سید حسن رضا مشہدی سے اظہار تعزیت کی ۔