بیگم کلثوم نواز کو جاتی امراء میں میاں محمد شریف کے پہلو میں سپردخاک کیا جائے گا: عظمیٰ بخاری

Sep 12, 2018

لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی عظمی بخاری نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز شریف کی لاہور میں ان کی رہائش گاہ جاتی امرا میں نواز شریف کے والد میاں محمد شریف کے پہلو میں تدفین کی جائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق عظمیٰ بخاری کا اپنے جاری کردہ بیان میں کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز نفیس خاتون تھیں جبکہ بہت سے لوگوں کوکلثوم نواز کی وفات پر یقین آ گیا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ قیدیوں کو پیرول پررہائی ملتی ہے اور پیرول پر رہائی نہ ملی تواس ملک میں پھر جمہوریت کانام کون لے گا؟ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز لندن کے ہارلے سٹریٹ ہسپتال میں گلے کے کینسر کے باعث زیر علاج رہنے کے بعد انتقال کرگئی ہیں۔

مزیدخبریں