کلثوم نواز نے آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا : جسٹس (ر) آفتاب فرخ
لاہور (خصوصی رپورٹر) جسٹس (ر) آفتاب فرخ نے کلثوم نواز کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کلثوم نواز بہادر خاتون تھیں۔ انہوںنے جمہوریت کی بحالی کیلئے مشرف دور میں ظلم و زیادتی برداشت کی اور آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور مشکل حالات میں میاں نواز شریف کا ساتھ دیا۔ جمہوریت کی بحالی کیلئے ان کا قائدانہ کردار ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ ان کی وفات شریف فیملی کے ساتھ مسلم لیگ (ن) کا بڑا نقصان ہے۔ انہوں نے اپنی بیماری سے بھی بہادری سے مقابلہ کیا۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند کرے اور انکے اہل خانہ کو صبرجمیل عطا کرے۔