وزیر اعلیٰ اور گورنر سے امریکی قونصل جنر ل کی قیادت میں وفد کی ملا قات
کراچی (وقائع نگار ) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور گورنر سندھ سے امریکہ سے آئے چار رکنی وفد نے قونصل جنرل مس جواینی وانگر کی سربراہی میں وزیراعلیٰ ہائوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں جاری ترقیاتی اسکیمز اور دیگر منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا وہ ان کے لیے واٹر، سولڈ ویسٹ اور پبلک ٹرانسپورٹ کے منصوبے اولین ترجیح ہیں۔ ملاقات میں واٹر، سولڈ ویسٹ مینجمینٹ اور پبلک ٹرانسپورٹ کے پروجیکٹس پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔بعد ازاں وفد گورنر ہائو س گیا جہا ں گورنر عمران اسما عیل سے ملا قات کی۔ ملاقات میں پاک امریکہ باہمی تجارت،صوبہ میں سرمایہ کاری کے سازگار ماحول کی موجودگی ،مختلف شعبوں میں مزید تعاون اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ پاک امریکہ اقتصادی تعاون میں مزید اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے، دوطرفہ تعلقات سے خطہ سے غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ یقینی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک حقیقی معنوں میں پاکستان سمیت پورے خطہ کے لئے گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے،سی پیک کے منصوبوں سے امریکی کمپنیاں بھی فائدہ اٹھا رہی ہیں۔