محرم کے جلوسوں کو فول پروف سیکیورٹی،رینجرز نگرانی کریگی

Sep 12, 2018

کراچی( کرائم رپو رٹر )پاکستان رینجر ز (سندھ ) نے محرم الحرام کے مو قع پر سیکیو رٹی کے انتظامات مکمل کر لئے ۔ عوام کے تحفظ کو یقینی بنا نے کے لئے تما م مکا تب فکر کی عبادت گاہو ں ، مجالس ، اما م بارگاہوں اور مساجد کے اطراف اسنیپ چیکنگ ،مو بائل پٹرولنگ اور مو ٹرسائیکل گشت کو مزید بڑھا دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں صو بے بھر میں مختلف علا قوں میںرینجر ز اور پو لیس کی طرف سے مشترکہ فلیگ مارچ بھی کئے جا ئیں گے ۔ صوبائی حکومت کی طرف سے دیئے گئے احکا مات کی روشنی میں مر بوط حکمت عملی بھی مر تب کی گئی ہے جس کے تحت ضا بطہ اخلا ق کی خلاف ورزی کر نے والو ں کے ساتھ فوری اور سخت قانو نی کا روائی کی جائے گی۔ محرم الحرام کے مو قع پر رینجر ز کی بھا ری نفری کراچی اور اندرون سندھ میں مر کزی جلو سوں کی نگرانی کر ے گی ۔اس کے ساتھ ساتھ جلو سوں کی گزر گاہ میں آنے والے راستوں کو مکمل سیل کیا جا ئے گا ۔ اس کے علاوہ ہوائی فائر نگ اور کسی بھی قسم کے اسلحے کی نمائش پر بھی پا بندی ہو گی ۔اس مو قع تما م مکتب فکر کے علماء کرام سے پر زور اپیل کی جاتی ہے کہ وہ مروجہ اور ضا بطہ اخلاق کی مکمل پا سداری کر یں اور ساتھ ہی ساتھ عوام النا س سے بھی گزارش کی جاتی ہے کہ اخوت اور بھا ئی چارے کی فضا قائم رکھیں اور کسی بھی نا خوشگوارواقعے یا مشکو ک چیز یا فرد کی اطلاع فوری طور پر قر یبی پو سٹ یا رینجرزمد د گارwhatsappنمبر0316-2369996 یا رینجر ز ہیلپ لائن1101 پر کا ل یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں ۔

مزیدخبریں