اما م حسینؓ نے عظیم قر با نی دے کر اسلا م کو تا قیا مت حیات بخشی ،راجہ ناصر عبا س

Sep 12, 2018

کراچی (نیوزرپورٹر) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عبا س جعفری نے محرم الحرام 1440 ہجری کی مناسبت سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ ایام محرم61 ہجری میں کربلا کی سرزمین پر رونما ہونیوالے عظیم واقعے کی یاد دلاتے ہیں، جس میں امام حسین نے کربلا کے ریگزار میں عظیم قربانی دیکر اسلام کو تاقیامت کیلئے حیات بخش دی، اسلام کو نئی زندگی دی، واقعہ کربلا ہمیں اس بات کی طرف دعوت دیتا ہے کہ ہم اسلام پر ہر چیز کو قربان کرسکتے ہیں، لیکن اسلام کو کسی چیز پر قربان نہیں کرسکتے،اس راستے میں اگر جان بھی دینا پڑ جائے تودریغ نہ کریں، امام حسین علیہ السلام نے زمین کربلا پر تمام دینی تعلیمات کو نئی زندگی دی اور نئی روح دی، امام حسین علیہ السلام نے ہمیں کربلا کے میدان میں سبق دیا کہ انسانیت اورمظلوموں کی خاطرقیام کریں۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ایثار اور وفا کے اعلی ترین نمونے ہمیں کربلا میں ملتے ہیں،کربلا اور امام عالی مقام حضرت امام حسین علیہ السلام کی ذات گرامی رہتی دنیا تک کے حریت پسندوں اور غیور مسلم امہ کے لئے مشعل راہ ہیں،امام عالی مقام نے ظلم و استبداد کے سامنے اپنے بہتر جانثاروں کیساتھ قیام کر کے دنیائے انسانیت کو یہ درس دیا کہ ظالم چاہے کتنا ہی طاقت ور کیوں نہ ہو اس کے سامنے کلمہ حق کے لئے ڈٹ جانے کا نام ہی حسینیت ہے،کربلا حریت پسندوں کی درس گاہ ہے، آج دنیا بھر میں جتنی بھی حریت کی تحریکیں چل رہی ہیں ان کا مرکز محور امام عالی مقام کی ذات اقدس ہے۔ انہوں نے کہا کہ یزید کسی شخص کا نام نہیں بلکہ ایک فاسق فاجر اور ظلمو بربریت کا کردار ہے،استعماری طاقتیں آج کے یزیدی فکر کی پیروکار ہیں،ان کی کیخلاف آواز اٹھانا اور میدان عمل میں رہنے کا نام ہی حسینیت ہے،کشمیر،فلسطین،شام،یمن، برما میں مسلمانوں کی نسل کشی کے پیچھے چھپے کردار یزید کے پیروکار ہی ہیں، ،وطن عزیز میں دہشت گردی اور فرقہ واریت کو ہوادینے والے دراصل اسی فکر کے پیروکار ہیں ۔

مزیدخبریں