کراچی‘ تیز رفتار گاڑیوں کی ٹکر سے 3 افراد جاں بحق‘ خاتون کرنٹ لگنے سے ہلاک

Sep 12, 2018

کراچی (کرائم رپو رٹر )کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک کے حا دثات میںتین افراد ہلا ک اورایک نو جوان زخمی ہوگیا جبکہ ایک خا تون کونٹ لگنے کے سبب جان سے ہا تھ د ھوبیٹھی ، تفصیلات کے مطا بق شاہراہ فیصل پر پی ایف بیس کار ساز کے نزدیک تیز رفتار گا ڑی کی ٹکر سے ایک شخص 28سالہ امیر دادولد نجیب حسین ہلا ک ہو گیا ، ماری پور روڈ پر شنواری ہو ٹل کے نزدیک تیز رفتار آئل ٹینکرنے دو افراد روند ڈالا جس کے نتیجے میں ان میںسے ایک56 سالہ پرویز خا ن ہلاک اور دوسرا18 سالہ نور العظیم زخمی ہوگیا جبکہ سپر ہائی وے پربحریہ ٹائو ن کے نزدیک تیز رفتارٹرک نے ایک شخص کوکچل کرہلا ک کر دیا اس کے علاوہ اورنگی کے علاقے گبول کالونی میںایک خا تون 45 سالہ فوزیہ زوجہ سلیم گھر میں کا م کر تے ہوئے کر نٹ لگنے کے سبب ہلاک ہوگئی ۔

مزیدخبریں