آخری ٹیسٹ: راہول اور پانت بھارت کو شکست تے نہ بچا سکے، سیریز 4-1 سے انگلینڈ کے نام

Sep 12, 2018

اوول (سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ نے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میں انڈیا کو 118رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز4-1سے اپنے نام کرلی۔ راہول اور پانت کی شاندار بیٹنگ بھی انڈیا کو شکست سے نہ بچا سکی۔ پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے یانت نے شاندار سنچری بنائی وہ 114 بنا کر آؤٹ ہوئے۔ راہول نے 149کی دلکش اننگز کھیلی۔ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ قائم کرنے والے باؤلر اینڈرسن نے تین وکٹیں لیں۔ الوداعی ٹیسٹ کو سنچری سے یادگار بنانے والے بلے باز ایلسٹر کک کو میچ جبکہ انگلش باؤلر کرنز اور بھارتی کپتان کوہلی کو مشترکہ طور پر سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ راہول ار پانت انگلش ٹیم کیلئے درد سر بنے رہے۔ دونوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرکے انگلش بالرز کو خاصا پریشان کیا لیکن ان دونوں کے آؤٹ ہونے کے بعد انگلینڈ کی فتح کا راستہ آسان ہوگیا اور باقی بھارتی بلے باز مزید مزاحمت نہ کرسکے۔ سکور یہ رہا، انگلینڈ پہلی اننگز 332، دوسری 423 8کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر، بھارت پہلی اننگز 292اور دوسری میں 345رنز بناسکی۔ ٹیسٹ میں 4سنچریاں بنیں۔ دو انگلینڈ نے بنائیں۔ الوداعی ٹیسٹ کھیلنے والے کک نے 147جبکہ روٹ نے 125رنز بنائے۔ بھارت کی طرف سے راہول اور پانت نے میڈن سنچری کی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ چاروں سنچریاں دوسری اننگز میں بنیں۔

مزیدخبریں