سانحہ بلدیہ فیکٹری متاثرین کو معاوضہ سے متعلق درخواست پر فریقین کو نوٹس

Sep 12, 2018

کراچی (وقائع نگار)سندھ ہائیکورٹ میں سانحہ بلدیہ کے متاثرین کی جانب سے معاوضہ کی ادائیگی سے متعلق درخواست کی سماعت عدالت نے درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت آیندہ تاریخ تک ملتوی کردی ہے ۔منگل کو سندھ ہائیکورٹ میں سانحہ بلدیہ کے متاثرین کی جانب سے معاوضہ کی ادائیگی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی عدالت میں درخواست گزارکا کہنا تھا کہ میڈیا کے زریعہ پتہ چلا کہ جرمن کمپنی نے متاثرین کو معاوضے کے لئے بڑی رقم فراہم کی ہے ساٹھ کروڑ کی رقم جرمن کمپنی نے متاثرین کے لئے مختص کی تھی معاوضے کی رقم سے 21 لاکھ روپے فی متاثرہ فرد کے حصے میں آتی ہے سیسی سندھ ایملائیز سوشل سیکیورٹی انسٹیوٹیشن نے یہ رقم متاثرین میں تقسیم کرنی تھی اور یہ کمپنی ماہانہ فی بندہ چھ ہزار روپے معاوضہ متاثرین کو دے رہی ہے عدالت سے استدعا ہے معاوضے کی رقم ایک ساتھ ادا کرنے کا حکم دیا جائے عدالت نے درخواست گزار کا موقف سنتے ہوئے درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کردی واضح رہے کہ درخواست میں وفاق، صوبائی حکومت، سیسی،سیکریٹری لیبر اورسابق صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کو فریق بنایا گیا ہے۔

مزیدخبریں