فلسطینی مشن کی بندش، امریکہ کا فیصلہ خطرناک ہے: ترکی

Sep 12, 2018

انقرہ (اے ایف پی) ترک حکام نے امریکہ کی طرف سے واشنگٹن میں پی ایل او کا مشن بند کرنے کے فیصلے کو خطرناک قرار دیتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ مزید کہا لگتا ہے امن عمل کو آگے بڑھانے میں امریکہ غیر جانبدار نہیں رہا۔ قبل ازیں دفتر خارجہ نے فلسطین پر الزام لگایا تھا اس نے اسرائیل اور امریکہ سے امن منصوبہ آگے بڑھانے کے لئے مذاکرات سے انکار کیا تو مجبوراً ہمیں یہ فیصلہ لینا پڑا۔ لیکن ترجمان پی ایل او نے کہا کہ امریکہ ہمیں بلیک میل کر رہا ہے۔ ترجمان ترک وزارت خارجہ ہامی اکوسے نے کہا یہ اعلان ان لوگوں کو خوش کرے گا جو ریاستی حل نہیں چاہتے۔

مزیدخبریں