سپین سے آزادی کیلئے بارسلونا میں 10 لاکھ سے زائد افراد کی ریلی
بارسلونا (اے ایف پی) سپین سے علیحدگی کے لئے کاتالونیا کے رہائشی 10 لاکھ سے زائد افراد نے بارسلونا میں ریلی نکالی۔ ڈھول اور باجے بجائے اور نعرے لگائے ہماری خواہش ہے آزادی دی جائے۔اس سے کم پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔ کاتالونیا کے قومی دن پر بہت بڑی ریلی تھی جس کی قیادت مقامی لیڈروں نے کی اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگائے۔