بابائے قوم کی 70 ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

Sep 12, 2018

کراچی (خصوصی رپورٹر)بانی پاکستان بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی 70 ویں برسی منائی گئی۔ مزار قائداعظم پر فجر کی نماز کے بعد فاتحہ خوانی کی گئی جبکہ مزار قائد پر گورنر سندھ عمران اسماعیل اور سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے علاوہ حکومتی شخصیات اور سیاسی و سماجی رہنمائوں نے بھی حاضری دی۔ گورنر اور وزیراعلیٰ نے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ دریںاثناء بابائے قوم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ پی ٹی وی‘ ریڈیو اور چینلز پر قائداعظم کے حوالے سے خصوصی پروگرام پیش کئے۔ اس موقع پر ملک کی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

مزیدخبریں