’پاکستان، بھارت کے عظیم کھلاڑیوں کے ناموں سے سیریز ہونی چاہیے،یونس خان

Sep 12, 2018

کوئٹہ(سپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان انہی ممالک کے عظیم کھلاڑیوں کے ناموں سے باقاعدہ سیریز ہونی چاہیے۔میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیریز کرکٹ کی بات کرتے ہیں، اب ہمیں یہ بھی واضح کرنا ہے دونوں ممالک کے درمیان سیریز کیسی ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے پاکستان ٹیم میں بہت بہتری آئی ہے، اور اس کی وجہ سے بہترین کھلاڑی بھی ٹیم کو ملے ہیں۔ایشیا کپ میں پاک بھارت کا کہنا تھا کہ یہ کانٹے کا مقابلہ ہوگا، اس میں جو ٹیم بہتر کھیلے گی اسے فائدہ ہوگا۔انہوں نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ برابری کی بنیاد پر ہی ہوتا ہے۔

مزیدخبریں