بھارت وزیراعظم عمران خان کی امن پیشکش کا مثبت جواب دے:محبوبہ مفتی

Sep 12, 2018

سری نگر(آن لائن)مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت پاکستان کی امن کی پیشکش کا مثبت جواب دے۔گزشتہ روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے دوستی کی جو پیشکش کی بھارت کو اس کا مثبت جواب دینا چائیے۔سابق بھارتی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کی امن کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے یہ بات کہی ۔

مزیدخبریں