بلے بار امام الحق کو بھی ایک روز کی تاخیر سے دبئی کے لیے روانہ

Sep 12, 2018

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ٹیم کے اوپننگ بلے بار امام الحق کو بھی ایک روز کی تاخیر سے دبئی کے لیے روانہ کر دیا گیا۔ امام الحق ویزا کی تاخیر کے باعث قومی ٹیم کے ساتھ امارات نہیں جا سکھے تاہم منگل اور بدھ کی درمیانی شپ امام الحق بھی لاہور سے دبئی کے لیے روانہ ہوئے اور علی الصبح دبئی میں ٹیم کو جوائن کر لیا۔ دبئی میں پہلے روز کھلاڑیوں نے پریکٹس کی بجائے آرام کو ترجیح دی تھی تاہم آج سے کھی باقاعدہ ایشیا کپ کی تیاری کے لیے پریکٹس کا آغاز کرینگے۔ ایشیا کپ میں شامل چھ ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پاکستان کو رواتی حریف بھارت اور ہانگ کانگ کے ساتھ گروپ اے میں رکھا ہے۔ پاکستان ٹیم ٹورنامنٹ میں پہلا میچ 16 ستمبر کو ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گی جبکہ 19 ستمبر کو پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی۔

مزیدخبریں