واقعہ کربلا ظلم کے خلاف ڈٹ جا نے کا درس دیتا ہے ، مصطفی کما ل
کراچی( خصوصی رپو رٹر ) پاک سر زمین پا رٹی کے چیئر مین سید مصطفی کما ل نے عوام اور علما ئے کرام سے اپیل کی ہے کہ وہ محرم الحرام کے دوران فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا مظاہرہ کر تے ہوئے فسادات کی سا زشوں کو نا کا م بنا دیں ۔ محرم الحرام اور ہجری سال کے آغاز کے مو قع پر اپنے ایک پیغام میں انہو ں نے کہا کہ محرم الحرام حر مت اور تقدس کا مہینہ ہے۔ واقعہ کر بلا ظلم کے خلاف ڈٹ جا نے اور حق و سچ کی راہ میں اپنا سب کچھ قر با ن کر نے کادرس دیتا ہے انہو ں نے کہا کہ محرم الحرام کا مقدس ماہ اور اسلا می سال کا پہلا مہینہ ہمیں با ہمی اخوت ، رواداری اور اتحاد کا درس دیتا ہے انہو ں نے تما م مکا تب فکر سے تعلق رکھنے والے محرم الحرام کے مو قع پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی ، مذہبی رواداری اور امن و امان بر قرار رکھیں اور عقیدہ ، مذہب اور فقہ کی بنیاد پرعوام کو آپس میں لڑانے اور اشتعال انگیزی پھیلانے والے عنا صرکی سا زشوں کو اپنے اتحاد سے نا کا م بنا دیں۔