نائن الیون حملوں کی برسی: امریکہ کو محفوظ رکھنے کیلئے سب کچھ کریں گے: ٹرمپ
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی ریاست پنسلوانیا میں نائن الیون حملوں کی برسی پر تقریب ہوئی۔ تقریب سے امریکی صدر ٹرمپ نے خطاب کیا۔ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں کہا کہ جان قربان کرنے والوں سے عہد کرتے ہیں امریکہ کو محفوظ رکھنے کیلئے سب کچھ کریں گے، امریکہ کا مستقبل ہمارے ہیروز نے لکھا ہے، حملوں میں جان قربان کرنے والوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ نیویارک میں بھی گزشتہ روز 11 ستمبر کے حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی 17ویں برسی منائی گئی۔ تقریب میں گورنر نیویارک، اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نکی ہیلی اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔