پاک بھارت میچز میں دبائو برقرار رہنا چاہیے، کپیل

Sep 12, 2018

دبئی(آئی این پی) بھارت کے سابق کپتان کپیل دیو کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچز میں دبا کا عنصر برقرار رہنا چاہیے۔سابق کپتان کپیل دیو نے کہا ہے کہ ہمیشہ سے دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلے ہائی پریشر ہوتے اور اسی سے کھلاڑیوں کی صلاحیتیں ابھر کر سامنے آتی ہیں، دبا ئوکے بغیر کھیلنے کا تو کوئی فائدہ نہیں ہے۔ایشیا کپ جیتنے کیلئے بھارتی ٹیم کو کوئی مشورہ دینے کے بارے میں سوال پر کپیل دیو نے کہاکہ جب تک کوئی مشورہ مانگے نہیں یا اس کو ضرورت نہ ہو نہیں دینا چاہیے۔ کوہلی کی اس ایونٹ میں عدم موجودگی کے بارے میں کپیل نے کہاکہ بڑی ٹیمیں کسی ایک کھلاڑی پر انحصار نہیں کرتیں۔

مزیدخبریں