بھارت: دوسرے شخص سے مراسم کا الزام شوہر نے بیوی کا سر قلم کرنے کے بعد گرفتاری دیدی

Sep 12, 2018

نئی دہلی (بی بی سی) بھارتی ریاست کرناٹک کے چکمگلور ضلعے کی پولیس نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جو پولیس کے مطابق تھانے میں اپنی بیوی کا جسم سے جدا کیا ہوا سر ایک بیگ میں لے کر داخل ہوا تھا۔ ستیش نامی شخص کو حراست میں لے لیا۔ ستیش نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کا قتل شک کی بنیاد پر کیا۔ پولیس نے بتایا کہ ستیش کے خیال میں اس کی بیوی کا کسی دوسرے مرد کے ساتھ تعلقات تھے۔ ان کی شادی کو سات برس ہو گئے تھے اور ان کے دو بچے ہیں۔

مزیدخبریں