مدھیہ پردیش: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دلت طالب علم قتل، ورثاء کا احتجاج

Sep 12, 2018

مظفر نگر (اے پی پی) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایم بی بی ایس سال دوم کے دلت طالب علم کو کالج سے گھر جاتے ہوئے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ریاست مدھیہ پردیش کے شہر مظفر نگر کے قریبی گائوں مندلا میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے میڈیکل کالج کے سال دوم کے طالب علم کو قتل کر دیا۔ سرکل آفیسر رضوان احمد نے کہا ہے کہ مقتول پیر کی شام کالج سے گھر واپس جارہا تھا ۔ مقتول کے ورثاء نے نعش سڑک پر رکھ کر احتجاج کر کے ہائی وے بند کر دی اور ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جبکہ پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اور نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مزیدخبریں