طیب اسلم اور عاصم سمیت آٹھ کھلاڑی کو ارٹر فائنل میں پہنچ گئے

Sep 12, 2018

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں منگل کوسیرینا ہوٹلز چیف آف ائیر سٹا ف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ اور پاکستان انٹرنیشنل ویمن سکواش ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میچز کا فیصلہ ہو گیا۔مردوں کے ایونٹ میں دیگر غیر ملکی کھلاڑیوں کے علاوہ پاکستان کے طیب اسلم اور آصف خان نے جبکہ خواتین کے ایونٹ میں پاکستان کی دو کھلاڑیوںفائزہ ظفراورمدینہ ظفر نے چھ غیر ملکی کھلاڑیوں کے ہمراہ کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ مردوں اور خواتین کے کوارٹر فائنل آج کھیلے جائیں گے۔ چیف آف ائیر سٹا ف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میچز میںلیو او نے ملائیشیاء کے ایوان یون کو3-2سے، مصر کے مزین گانل نے اپنے ہم وطن احمد حسنی کو3-0سے، پاکستان کے طیب اسلم نے مصر کے محمد ردا کو3-1سے، پاکستان ہی کے عاصم خان نے مصر کے کریم الفتحی کو3-2سے، مصر کے عمر عبدالمغید نے مصر کے شہاب ایصام کو3-2سے، مصر کے مصطفیٰ اصل نے مصر ہی کے کریم الحمامی کو3-1سے اور مصر کے نافضوان عدنان نے پاکستان کے فرحان محبوب کو3-0سے ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔خواتین کے ٹورنامنٹ"پاکستان انٹرنیشنل فار ویمن"میں پاکستان کی فائزہ ظفر نے پاکستان ہی کی آمنہ فیاض کو3-2سے، مصر کی روان الاربی نے تھائی لینڈ کی انانتانا کو3-0سے،مصر کی فریدہ مومن نے اپنی ہم وطن فرح مومن کو3-0سے، مصر کی مینا حمید نے پاکستان کی مقدس ا شرف کو3-0سے، ہانگ کانگ کی ٹونگ تیس ونگ نے پاکستان کی زویا خالد کو3-0سے، پاکستان کی مدینہ ظفر نے اپنی ہم وطن زہب کمال کو3-0سے، ہالینڈ کی تیسا ترسلوس نے آئرلینڈکی اریسوسادت کو3-0سے اورمصر کی دنا عباس نے پاکستان کی رفعت خان کو3-0سے شکست دی اور کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

مزیدخبریں