عقیدہ ختم نبو ت پر کوئی سمجھو تہ نہیں ہوسکتا ، ثروت قادری

Sep 12, 2018

کراچی ( نیوزرپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہاہے کہ قادیانی ختم نبوت کے منکر اور گستاخ رسول ہیںانہیں مسلمان کہنا جرم ہے ،نبوت کے جھوٹے دعوئے دار قادیانی یہود ونصاریٰ کی پیداوار ہیں جن کا ہر سطح پر مقابلہ کرینگے ، ،عقیدہ ختم نبوت پر کسی بھی طرح کا کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا،آئین پاکستان کے تحت مرازئیوں کو جن چیزوں کا پابند کیا گیا ہے حکومت وقت پر لازم ہے کہ اس کی پاسداری کو یقینی بنائے،حکومت اورعدلیہ کوبھی چاہیے کہ حضرت عمرفاروقؓکے لازوال فیصلوں سے رہنمائی حاصل کریں،معاشرے میں حقیقی انقلاب برپاکرنے کیلئے سیدنافاروق اعظم ؓ کے نقش قدم پر چلناہوگا، ختم نبوت کے منکر اور گستاخ رسول کو صحابہ کرام نے واصل جہنم کرکے فیصلہ دیا ہے ،کوئی دھوکے میں نہ رہے گستاخ رسول کوئی بھی ہو اس کا مقابلہ عشق رسول ﷺ سے سرشار ہوکر کرینگے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر ختم نبوت ﷺ و یوم عمر فاروق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

مزیدخبریں