پی آئی اے کی فلائٹ سے کراچی آنیوالا مسافر دوران پر واز انتقال کر گیا
کراچی ( اسٹاف رپو رٹر ) قو می ایئر لائن پی آئی اے کی پرواز سے کراچی آنے والامسافر دوران پر وازانتقال کرگیا ، پی آئی اے حکا م نے دستاویزی کاروائی مکمل کر نے کے بعد میت ورثاء کے حوالے کردی گئی ۔ گزشتہ روز پی آئی اے کی ٹو رنٹو سے کراچی آنے والی پرواز پی کے 784 سے سفر کر نے والے اسی سالہ مسافر امام جعفر حر کت قلب بند ہو جا نے کے باعث انتقال کر گیا ۔