محرم الحرام کے دوران امن یقینی بنایا جائے‘ضیاء عباس

Sep 12, 2018

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاستدان اور مسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل سید ضیاء عباس نے محرم الحرام کے دوران امن امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کیلئے مذہبی روا داری‘ اخوت اور بھائی چارے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات میںکوئی شبہ نہیں کہ مسلح افواج کی لازوال قربانیوں کی وجہ سے دہشت گردی پر بڑی حد تک قابو پالیا گیا ہے‘ لیکن پاکستان دشمن غیر ملکی طاقتوںکی سازشوں اورتخریبی کارروائیوں کے امکانات کو رد نہیں کیا جاسکتا ملک دشمن عناصر کی جانب سے فرقہ وارانہ کارروائیوں کوروکنے کیلئے سیکیورٹی اداروں کے چوکنا رہنے کے ساتھ ساتھ عوام کو متحد رکھنے اورہم آہنگی پیدا کرنے کیلئے تمام مکاتب فکر کے علمائے اکرام کو بھی اپناکردار ادا کرناہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ظلم کی قوتوںکا مقابلہ قومی اتحاد کے ذریعے ہی کیا جاسکتا ہے۔ اسلام امن کا دین ہے اور اسلامی فلسفہ حیات پر عمل کرکے ہی ہم دنیا اورآخرت میں سرخرو ہو سکتے ہیں۔

مزیدخبریں