ملک و قوم کی بقاکیلئے اما م حسین ؓ کی پیروی کرنی ہوگی ، خالد مقبول
کراچی (خصوصی رپو رٹر ) متحدہ قومی مو ومنٹ پاکستان کے کنو ینر وفاقی وزیر ڈاکٹر خالدل مقبول صدیقی نے محرم الحرام کے آغاز پر قوم کے نا م پیغام میںکہا ہے ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ملک و قوم کی بقاء کیلئے اور باطل قو توں سے نجات حا صل کر نے کیلئے امام حسین ؓ کی پیروی کریں حضرت عمر فاروق ؓ کے یو م شہادت کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ حضرت عمرفاروق ؓ کی تعلیمات پو ری امت مسلمہ کے لئے مشعل راہ ہے ،حضرت عمر ؓ نے ہمیشہ حق اور عدل کی بات کی اور اپنے دور حکو مت میں انصاف کو قائم کیا۔انہو ںنے کہا کہ ہمیں بھی ان کی تعلیمات پر عمل کرتے ہو ئے پاکستان کوترقی و خو شحالی کی راہ پر گامزن کرناچاہئے۔رابطہ کمیٹی نے گیس اور کھاد کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کو مو خر کر نے کا خیر مقدم کر تے ہوئے اپنے ایک بیا ن میں کہا ہے کہ حکو مت گیس بجلی اورپٹرولیم مصنو عات کی قیمتوں میں اضافے کے بجائے بہتر مالی نظم و ضبط اختیار کر ے ۔حق پر ست اراکین سندھ اسمبلی نے کراچی میں کا نگو وائر س کے ایک درجن سے زائد کیس اور اس کے نتیجے میں جا ں بحق ہو نے کے واقعات کے باوجو دمحکمہ صحت سندھ کی جا نب سے کسی قسم کے اقدامات نہ کر نے اور احتیا طی تدابیر کے لئے کوتاہی اور غفلت پر تشویش کا اظہار کیا۔ اس کی مو ثر روک تھا م پو رے سندھ سے جا نوروں کی شہر آمد و دیگر مقامات پر جانچ کی جائے۔کا نگو وائرس جا ن لیوا مرض ہے اس لئے وزیر اعلیٰ سندھ اس پر خصوصی ہدایات جاری کر کے خصوصی انتظامات کو یقینی بنا ئیں۔