اسٹریٹ کرائم میں خواتین بھی ملو ث ، درجنو ں شہر ی نقدی ، قیمتی اشیاء سے محروم
کراچی ( کرائم رپو رٹر ) کراچی میں ڈکیت گروپوں میں خواتین بھی شامل ،منگل کی صبح جا معہ کلاتھ مارکیٹ کے نزدیک مو ٹر سائیکل پر سوار خا تون اور اسکے ساتھی نے بس اسٹاپ اور پا ن کی دکان پر کھڑے ہو ئے ایک درجن سے زائدافراد سے نقدی اورمو بائل فون چھین لئے اور فرار ہو گئے ادھر نا رتھ نا ظم آباد کے بلا ک جے میں مو ٹر سائیکل سوار مسلح ملزما ن نے ۔۔راہگیروں کو لو ٹ لیا جبکہ سپرہا ئی وے کے قریب فتح محمد گو ٹھ میں مسلح ملزما ن نے رقم او ر مو بائل فون چھیننے کے دوران مزاحمت پر ایک شخص اظہر علی خا ن کو فائر نگ کر کے زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے ۔