کلثو م نواز کی رحلت جمہوری جد وجہد کے عظیم باب کا خا تمہ ہے ،علی اکبرگجر
کراچی(اسٹاف ر پو رٹر ) پاکستان مسلم لیگ کراچی ڈویژ ن کے صدر علی اکبر گجر نے پاکستان کی سابق خاتون اول قائد میاں محمد نواز شریف کی اہلیہ محترمہ کلثوم نواز شریف کی وفات پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ھے کہ مادر جمہوریت تین مرتبہ خاتون اول پاکستان محترمہ کلثوم نواز شریف کی رحلت پاکستان کی جمہوری جدوجہد کے ایک عظیم باب کا خاتمہ ھے۔ محترمہ کلثوم نواز کے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو ملک کی بڑی سیاسی قوت بنانے میں تاریخی کردار ادا کیا تھا۔ علی اکبر گجر نے کہا کہ اللہ تعالی پاکستان کے عوام کے حقوق اور جمہوریت کے لئے عظیم قربانیاں دینے والی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دنیا بھر میں بسنے والے کارکنوں کی عظیم ماں کو جوار رحمت میں جگہ عطا فر مائے۔علی اکبر گجر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکن اور ذمہ داران اللہ جل شانہ کے حضور دعاگو ہیں کہ اس مشکل ترین گھڑی میں ھمارے قائد میاں محمد نواز شریف ھماری بہن محترمہ مریم نواز شریف اور محترمہ اسما نواز شریف، ھمارے بھائیوں حسن اور حسین نواز شریف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کو حوصلے اور صبر کی قوت سے نوازے آمین۔