حلقے کی 50 سالہ محرومیاں ختم کرونگا: وزیر مملکت میاں شبیر

Sep 12, 2018

چوک سرورشہید‘ رنگ پور( نامہ نگار) حلقہ این اے 181 چوک سرورشہید سے ایم این اے میاں شبیر علی قریشی کے وزیر مملکت بننے پر حلقہ میں جشن،میرا وزیر بننا حلقہ کے عوام کی جیت ہے۔حلقہ کی پچاس سالہ محرومیاںختم کرونگا۔وزارت سے انصاف کرونگا۔وزیر مملکت ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی۔تفصیل کے مطابق چوک سرورشہید کے حلقہ این اے 181 سے ایم این اے ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی کو وفاقی کابینہ میں شامل کئے جانے اور ڈاکٹر میاں شبیر علی کے بطور وزیر مملکت حلف اٹھانے پر حلقہ میں جشن کا سماں ہے۔ اہل علاقہ نے ایک دوسرے کو مبارک باد دی۔مٹھائیاں تقسیم کی گئیں ۔ شہریوںوکلائ، تاجران ، صحافیوں ، تحریک انصاف کے کارکنان اور دیگر جن میں صدر انجمن غلہ منڈی چوہدری محمد ارشد دیو جٹ ،خلیل احمد خلیل، سید عنصر زیدی، ماسٹر تنویر حسین بلوچ، شکیل احمد، جاوید اقبال چوہدری، ڈاکٹر امین محسن، حاجی عبدالرزاق چوہدری،شہزاد رامے چوہدری،چوہدر ی محمد واصف، عبدالغفور چانڈیہ، نوید یوسفی،سیف الاسلام آصف ، محمد جمیل اور دیگر سینکڑوں شہریوں نے ڈاکٹر شبیرعلی قریشی کو وفاقی وزیر مملکت بننے پر مبارک دی۔اس موقع پر وفاقی وزیر مملکت نے اسلام آباد سے پریس کلب چوک سرورشہید کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر مملکت بنائے جانے پر وزیر اعظم عمران خان کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکر گزارہوں ۔ یہ جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے خاتمہ کی طرف پاکستان تحریک انصاف کی پالیسی کا تسلسل ہے۔اور میرا وزیر مملکت بننا چوک سرورشہید اور کوٹ ادو کی عوام کی جیت ہے۔ حلقہ کے عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے ہونگے اور حلقہ کی عوام کی پچاس سالہ محرومیوں کے خاتمہ کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائونگا۔ ہر خاص و عام کے لئے میرے دروازے ہمہ وقت کھلے ہونگے ۔ چوک سرورشہید کو تحصیل اور کوٹ ادوکو ضلع بنانے کا عمل جلد شروع کیا جائے گا۔ رنگ پور سے نامہ نگار کے مطابق میاں شبیر علی قریشی کو وزیر مملکت کا حلف اٹھانے کی خوشی میں یونین کونسل چکفرازی کے وائس چیئرمین مہر منیر احمد مصطفائی کی قیادت میں کارکنان تحریک انصاف نے بھنگڑے ڈال کر خوشی کا اظہار کیا۔ مہر منیر احمد مصطفائی کی طرف سے کارکنان میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر غلام عباس خان ڈاہا‘ عمران حاصلہ‘ اللہ نور خان‘ سلیمان خیل‘ عمر دراز جتیال‘ عون عباس بلوچ‘ چوہدری اصغر علی ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں