شہید سب انسپکٹر وارث علی کو بے مثال بہادری پر قائداعظم پولیس میڈل بیٹے نے وصول کیا
گگو منڈی( نامہ نگار)گورنر پنجاب کی طرف سے شہید سب انسپکٹر پولیس وارث علی بھٹی کو ان کی بے مثال بہادری کے اعتراف میں قائد اعظم پولیس میڈل دیا گیا ۔گزشتہ روز گورنر ہائوس لاہور میں منعقدہ ایک تقریب میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے شہید سب انسپکٹر پولیس وارث علی بھٹی کو ان کی بے مثال بہادری پر قائد اعظم پولیس میڈل دیا۔ میڈل شہید کے بیٹے عمیر وارث بھٹی نے وصول کیا ۔وارث علی بھٹی نے 8فروری 2006کو تھانہ فتح شاہ ضلع وہاڑی کے علاقہ میں اشتہاری ملزمان سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا ۔