اسسٹنٹ ڈائریکٹر صدر نے ڈپٹی کمشنر ے اقدامات نا کام بنا دئے

Sep 12, 2018

ملتان (ملک اعظم سے) ڈپٹی کمشنر ملتان مدثر ریاض ملک کی جانب سے لینڈ ریکارڈ سنٹر ملتان صدر پر سائلین کو ریلیف کے لئے اٹھائے گئے الزامات کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ ملتان صدر عائشہ ظہور نے ناکام بنا دیا ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ ملتان صدر نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے انتقالات پر غیر قانونی فیسیں وصول کرنا شروع کر رکھی ہیں۔ وراثتی انتقالات پر بھی کیپٹل گین ٹیکس کی وصولی شروع کر دی۔ سول کورٹس اور ریونیو کورٹس کے فیصلوں پر عمل درآمد کے لئے خود ساختہ اصول وضع کر رکھے ہیں جس کی وجہ سے لینڈ ریکارڈ سنٹر ملتان صدر مسائل کی آماجگاہ بن چکا ہے۔ معلوم ہواہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ ملتان صدر عائشہ ظہور اس سے قبل لینڈ ریکارڈ سنٹر خانیوال پر فرائض سرانجام دے رہی تھیں۔ عوامی شکایات پر انہیں لینڈ ریکارڈ سنٹر ملتان صدر تعینات کر دیا۔ ملتان تعیناتی کے بعد بھی وہ غیر قانونی اقدامات سے باز نہ آئیں۔ لینڈ ریکارڈ سنٹر پر آنے والے سائلین کے کیسز پر بے جا اعتراضات عائد کر کے مسائل پیدا کرنے شروع کر دئیے ہیں۔ گزشتہ روز جب تحصیل ملتان صدر کے 2 اراضی خریداروں پر 60 ہزار ایڈوانس ٹیکس عائد کر دیا۔ اس موقع پر سائلین نے چیخ و پکار شروع کر دی لیکن اے ڈی ایل آر نے 15 کروڑ کی ریکوری ٹارگٹ کو پورا کرنے کا جواز پیش کر کے ٹیکس ادا کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔ معلوم ہوا ہے کہ خاتون آفیسر نے وراثتی انتقالات پر کیپٹل گین ٹیکس کی زبردستی وصولی شروع کر رکھی ہے تاکہ اعلیٰ افسران کی نظر میں بہتر کارکردگی شو ہو سکے۔ اے ڈی ایل آر صدر کے اس غیر قانونی اقدامات اور بے جا اعتراضات کی وجہ سے لینڈ ریکارڈ سنٹر ملتان صدر مسائل کی آماجگاہ بن چکا ہے حالانکہ اسی طرح کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈی سی ملتان نے لینڈ ریکارڈ سنٹر ملتان صدر سمیت ضلع بھر کے ایس سی اوز کو ٹرانسفر کیا تھا۔ لینڈ ریکارڈ سنٹر تحصیل ملتان صدر پر آئے ہوئے سائلین ملک عاشق‘ اللہ دتہ‘ ظہور حسین‘ ملک زاہد‘ ندیم شاہ‘ سجاد حسین‘ وقار شاہ‘ عارف حسین‘ ضیاء الحق‘ ملک امجد‘ چوہدری عامر‘ عاکف خان‘ ربنواز‘ کلیم اختر و دیگر نے کمشنر ملتان ڈویژن ندیم ارشاد کیانی اور ڈپٹی کمشنر ملتان مدثر ریاض ملک سے اصلاح احوال کی اپیل کی ہے۔

مزیدخبریں