جدہ و دیگر شہروں میں مقیم پاکستانیوں کا کلثوم نواز کے انتقال پر اظہار افسوس

Sep 12, 2018

جدہ (امیر محمد خان) سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی خبر سعودی عرب میں پاکستانیوں میں نہایت غم سے سنی گئی۔ پاکستانیوں نے جنرل پرویز مشرف مارشل لا کے خلاف عوام کے تعاون سے مرحومہ نے قابل تعریف اور بہادری سے جدوجہد کی جو تاریخ کا حصہ ہے۔ جدہ‘ ریاص‘ مکہ المکرمہ‘ طائف‘ دمام سے پاکستان مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں نے ٹیلفون پر تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت کی دعا کی۔ پاکستان مسلم ن کے اہم رہنمائوں جدہ سے مسعود احمد پوری‘ وحید چوہدری‘ کریم خان کھوسہ ریاض سے خالد رانا اور دیگر رہنمائوں نے میاں محمد نوازشریف‘ حسن نواز‘ شہباز شریف‘ حسین نواز‘ مریم نواز‘آسما ڈار سے دلی تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کیلئے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کی دعا کی ہے۔

مزیدخبریں