نامعلوم موٹر سائیکل سوار ٹکر مار کر فرار بچہ ہلاک پاک گیٹ کے علاقہ سے خاتون کی نعش برآمد

Sep 12, 2018

ملتان (خبر نگار خصوصی) تھانہ الپہ کے علاقے عنایت پور مہوٹہ میں 5 سالہ بچے کو نامعلوم افراد نے موٹر سائیکل کی ٹکر مار کر مار دیا۔ بچہ گھر کے باہر کھڑا تھا کہ نامعلوم افراد موٹر سائیکل کی ٹکر مار کر فرار ہو گئے جس کے نتیجے میں بچہ جاں بحق ہو گیا جبکہ تھانہ پاک گیٹ کے علاقہ سے 35 سالہ نامعلوم خاتون کی نعش ملی ہے۔

مزیدخبریں