بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں 33 ہزار اسامیاں پُر کرنے کیلئے ہائیڈرو ورکرز یونین کا حکومت کو ’’چارٹر آف ڈیمانڈ‘‘ دینے کا فیصلہ

Sep 12, 2018

ملتان (نامہ نگار خصوصی) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو ورکرز یونین نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں 33 ہزار خالی اسامیوں کو پر کرنے کیلئے حکومت کو چارٹر آف ڈیمانڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے سی بی اے یونین نے مسلم لیگ ن کی حکومت کو بھی چارٹر آف ڈیمانڈ دیا تھا تاہم حکومت مبینہ طور پر ان خالی اسامیوں پر سیاسی بنیادوں پر بھرتیاں کرنا چاہتی تھی لیکن سی بی اے یونین اوپن میرٹ اور ایمپلائز سن کوٹہ پر بھرتیوں پر بضد رہی جس کی وجہ سے بھرتیوں کا عمل نہیں ہو سکا اور ملک میں ہزاروں نوجوان زائد العمر ہو گئے تھے۔

مزیدخبریں