خودکشی یا قتل‘ سسرال میں فائرنگ سے داماد قتل

Sep 12, 2018

میلسی ( خبر نگار‘ نامہ نگار) خود کشی یا قتل ،تھانہ میراں پور کی حدود فرید آباد کے گھر میں فائرنگ ،داماد جاں بحق بتایا جاتا ہے کہ مقتول عرفان کی بیوی شمائلہ 3روز قبل ناراض ہو کر اپنے میکے آگئی تھی عرفان اپنی روٹھی بیوی کو منانے سسرال فرید آباد آیا ہوا تھا سسرالیوں کے مطابق عرفان نے خود کو گولی مار کر خود کشی کی ہے محمد عرفان میلسی کے نواحی علاقہ موضع خان پور کا رہائشی ہے پولیس تھانہ میراں پور نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں آخری اطلاعات تک عرفان کی خود کشی ہے یا اسے قتل کیا گیا تاحال یہ پتہ نہیںلگایا جا سکا پولیس نے نعش قبضہ میں لے کرپوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال پہنچادی ہے ۔ پولیس نے برادر نسبتی ماجد نواز سمیت دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا

مزیدخبریں