وزیر ریلوے سے چینی ریلوے حکام کی ملاقات‘ پاکستان ریلوے میں بہتری کے لیے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی

Sep 12, 2018

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید سے چینی ریلوے حکام نے ملاقات کی جس میں چینی حکام کی جانب سے پاکستان ریلوے میں بہتری کے لیے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید سے چینی ریلوے حکام کی ملاقات میں پاکستان ریلوے میں بہتری سے متعلق بات چیت کی گئی۔اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ دونئی ریل گاڑیاں چلا رہے ہیں جن کاافتتاح وزیر اعظم کریں گے،پاکستان ریلوے اورہم سی پیک کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔اس کے علاوہ ملاقات میں چینی حکام کی جانب سے پاکستان ریلوے میں بہتری کے لیے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔

مزیدخبریں