متحدہ عرب امارات میں 95 سالہ شخص کی 30سالہ لڑکی سے شادی

Sep 12, 2018

دبئی (اے پی پی) متحدہ عرب امارات کے 95 سالہ شہری سعید علی الشحی نے 30 سالہ لڑکی سے شادی کر کے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا۔ العریبیہ نیوز کے مطابق 95 سالہ شہری سعید علی الشحی کی 30 سالہ لڑکی سے شادی کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں دولہا چاق و چوبند اور پوری طرح صحت مند نظر آرہا تھا۔ شادی کی تقریب راس الخیمہ میںہوئی۔تقریب میں دولہا کے دوست احباب اور بیٹے، بیٹیاں شامل ہوئیں۔ شادی روایتی انداز میں کی گئی جس میں شمولت کے لئے مہمان ہر علاقے سے پہنچے۔ الشحی خنجر، تلوار اور تاریخی طبلے بنانے کا ماہر ہے اور پہلے سے 15 بچوں کا باپ ہے جن میں سے 10بیٹے اور 5 بیٹیاں ہیں۔ سب سے بڑے بیٹے کی عمر 50 برس اور سب سے چھوٹے کی عمر ڈیڑھ برس ہے۔

مزیدخبریں