سعودی عرب، غیر ملکی تدریسی عملہ بھرتی کرنے پر نجی سکول کے خلاف کارروائی

Sep 12, 2018

ریاض (اے پی پی) سعودی وزارت محنت و سماجی بہبود نے غیر ملکی عملہ بھرتی کرنے پر ایک نجی سکول کے خلاف تادیبی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق مغربی ریاض کے ایک نجی سکول میں ٹوئٹر کے اپنے اکائونٹ پر تدریسی عملے کے لئے درخواستیں طلب کی تھیں۔ رپورٹ کے مطابق مذکورہ اشتہار میں باقاعدہ پابندی لگا ئی گئی تھی کہ غیر ملکی ہی تدریس کی اسامیوں کے لئے درخواستیں دینے کے مجاز ہوں گے۔ وزارت کے انسپکٹرز نے سکول پہنچ کر عملے کی فائلیں طلب کر لیں جن سے پتہ چلا کہ سعودیوں کے لئے مخصوص پیشوں پر بھی متعدد غیر ملکی ملازم کام کر رہے ہیں۔ وزارت نے طے کیا کہ تمام قواعد و ضوابط کی پابندی کے مکمل اطمینان تک مذکورہ سکول پر پے در پے چھاپے مارے جاتے رہیں گے۔

مزیدخبریں