آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا: محکمہ موسمیات

Sep 12, 2018

اسلام آباد (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا جبکہ اسلام آباد، کشمیر ،مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔

مزیدخبریں