سپرے کا زہر چڑھنے سے محنت کش جاں بحق

Sep 12, 2018

بورے والا‘ گگو منڈی(نامہ نگار)نواحی گائوں چک 241ای بی کا نوجوان غلام مصطفیٰ بھٹہ ولد عمر دین جو کہ زمینداروں کی فصلات کو سپرے کر کے مزدوری کرتا تھا گزشتہ صبح گائوں سے تھوڑی دور دھان کی فصل کو زہریلی سپرے ڈال رہا تھا کہ اس کے زہریلے اثرات سے بے ہوش ہو کر کھیتوں میں ہی گر پڑا اور جان دے دی ۔معصوم بیٹی اسے پانی دینے کے لیے گئی توکھال کے کنارے مردہ حالت میں پڑا تھا قریب ہی زہریلی سپرے کی تھیلی پڑی ہوئی تھی متوفی کی نماز جنازہ ان کے گائوں چک 241ای بی میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں عزیز و اقارب و دیگر افراد نے شرکت کی۔

مزیدخبریں