2 موٹرسائیکل ٹرالر اور ٹرک، تیسری درخت سے جا ٹکرائی، 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق

Sep 12, 2018

لو د ہر ا ں‘ کرمپور‘ قادرپورراں(خبر نگا ر ‘ نامہ نگار) وہا ڑی کے ر ہا ئشی حفیظا ں بی بی اور اس کا شو ہر عبد ا لر شید لو د ہر ا ں سے و ہا ڑ ی جا ر ہے تھے کہ ڈی ا یچ کیو ہسپتا ل کے قر یب تیز ر فتا ر ٹر ا لر کی زد میں آ کر حفیظا ں بی بی مو قع پر ہی جا ں بحق ہو گئی اور اس کا شو ہر عبد ا لر شید شد ید ز خمی ہو گیا جسے ر یسکیو 1122 نے بہا و لپو و کٹو ر یہ ہسپتا ل منتقل کر د یا۔ دریں اثناء کرم پور سے نامہ نگارکے مطابق تیس سالہ نوجوان محمد اعجاز موٹر سائیکل وہاڑی سے براستہ کرم پور گھر آرہا تھا کہ پل کے قریب تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر درخت سے جا ٹکرایا ۔ تشویش ناک حالت کے پیش نظر 1122 موقع پر پہنچ گیا جسے فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا۔ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ قادرپورراں سے نامہ نگار کے مطابق متی تل اڈا پر دکاندارو ں نے سڑک کے عین وسط میں قنا عتیں لگا رکھی ہیں جس سے گزشتہ روز نوا ں شہر کے علاقہ سخی سید محمد کی رہا ئشی ساجد اپنی ما ں ممتاز ما ئی کے ہمراہ مو ٹر سائیکل پر سوار ہوکر بند بوسن سے نوا ں شہر اپنے گھر وآپس جارہا تھا کہ اڈاہ متی تل پرقناعت کی رسی سے ٹکرا کر ٹرک سے جا ٹکر ائے جس کے نتیجے میں ممتاز ما ئی جا ں بحق ہوگئے جبکہ اسکابیٹا شدید زخمی ہوگیا جسکو نشتر ریفر کر دیا گیا اہل علاقہ نے دکا نداروں کے خلا ف شدید احتجاج کر تے ہوئے حکام سے فوری نو ٹس اور تجاوزات ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزیدخبریں