33 لگڑری گاڑیوں کی 17 ستمبر کو نیلامی کیلئے تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم آفس نے متعلقہ حکام کو 33 لگژری گاڑیوں کی 17 ستمبر کو نیلامی کیلئے تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کی ہدایت کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم آفس نے متعلقہ حکام کو 33 لگڑری گاڑیوں کی 17 ستمبر کو نیلامی کیلئے قانونی تقاضے پورے کرنے کی ہدایت کی ہے۔ نیلامی کیلئے پیش کی گئی گاڑیوں میں سے 17 وزیراعظم ہاؤس ووزیراعظم آفس کے زیر استعمال جبکہ 16 گاڑیاں دیگر وزارتوں اور محکموں کے زیر استعمال تھیں۔نیلامی کیلئے پیش گاڑیوں میں 8 جدید لگژری بی ایم ڈبلیو اور 4 مرسیڈیز بینز گاڑیاں بھی شامل ہیں۔ دیگر گاڑیوں میں 16 ٹویوٹا کرولا، 3 سوزوکی، ایک ہونڈا اور ایک ایچ ٹی وی گاڑی بھی شامل ہے۔دوسری جانب 2006 میں سعودی صوبے تبوک کے گورنر کی جانب سے تحفے میں ملنے والی ٹیوٹا لیکسس کی نیلامی ایف بی آر کرے گا۔