دو افراد کا اقدام خود کشی‘ خاتون ہسپتال میں چل بسی
ملتان‘ دنیا پور (خبر نگار خصوصی‘ نامہ نگار) نواب پور روڈ کے رہائشی گھریلو جھگڑے پر خودکشی کی کوشش جسے تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے سیداں والی کھوئی کے رہائشی جیمز نے گھریلو جھگڑے پر گندم والی گولیاں کھالیں۔ دریں اثناء دنیاپور سے نامہ نگار کے مطابق نواحی چک نمبر 26۔ایم کی رہائشی شادی شدہ خاتون مقدس بی بی کی زہریلی چیزکھانے سے حالت بگڑگئی جسے فوری طورپروکٹوریہ ہسپتال لے جایا گیا مگروہ دم توڑگئی اطلاع ملنے پرپولیس نے موقع پرپہنچ کرنعش قبضہ میں لے لی اس موقع پر متوفیہ کے ورثاء نے بتایا کہ اس نے کھیت سے پھلیاں توڑکرکھائی ہیں جو زہریلی سپرے سے زہرآلود ہونے سے اس کی حالت بگڑی ہے، تاہم پولیس ضروری کاروائی کے بعد متوفیہ کی نعش ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔