آن لائن ووٹنگ کیلئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 15ستمبرہے،ترجمان الیکشن کمشن

Sep 12, 2018

اسلام آباد(آئی این پی ) لیکشن کمشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ تارکین وطن کیلئے ووٹ کے طریقہ کار کی تشہیر کی جارہی ہے،آن لائن ووٹنگ کیلئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 15ستمبرہے۔ترجمان الیکشن کمشن ندیم قاسم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ووٹرکی رجسٹریشن کیلئے الگ ویب سائٹ قائم کی گئی ہے جبکہ رجسٹرڈافرادکوووٹنگ پاسپورٹ جاری کیاجائے گااور ووٹرکی رجسٹریشن کیلئے الگ ویب سائٹ قائم کی گئی ہے اس کے علاوہ اخبارات میں بھی ووٹ کے طریقہ کارکی تشہیرکی جائے گی۔ترجمان نے کہا کہ تارکین وطن کیلئے ووٹ کے طریقہ کار کی تشہیر کی جارہی ہے اورآن لائن ووٹنگ کیلئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 15ستمبرہے۔

مزیدخبریں