سرکاری بنگلہ جات پر کم لاگت والے فلیٹس تعمیر کئے جائیں: احمد حسین ڈیہڑ

Sep 12, 2018

اسلام آباد (آئی این پی ) رکن قومی اسمبلی ملک احمد حسین ڈیہڑ کہا ہے کہ وسیع و عریض سرکاری بنگلہ جات کی جگہوں پر کم لاگت والے فلیٹس تعمیر کئے جائیں، اس سے حکومت کو پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کے لئے ایک مرلہ اراضی نہیں خرید نی پڑے گی ، مفت میں زمین مل جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق ملتان کے حلقہ این اے 154 سے رکن قومی اسمبلی ملک احمد حسین ڈیہڑ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وسیع و عریض سرکاری بنگلہ جات کی جگہوں پر کم لاگت والے فلیٹس تعمیر کئے جائیں تو حکومت کو پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کے لئے شہروں میں ایک مرلہ اراضی خریدے بغیر اور زرعی اراضی کو برباد کئے بغیر مفت میں زمین مل جائے گی۔

مزیدخبریں